حدیث نمبر: 447
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن زید انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عیدگاہ کی طرف نکلے اور پانی کے لئے دعا مانگی ۔ اور جب ارادہ کیا کہ دعا کریں تو قبلہ کی طرف ہوئے اور اپنی چادر کو الٹا ۔ اور ایک دوسری روایت میں ہے کہ پس ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ) لوگوں کی طرف پیٹھ کی اور اللہ سے دعا کرنے لگے اور قبلہ کی طرف منہ کیا اور چادر الٹی پھر دو رکعت نماز پڑھی ۔