کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: منیٰ میں نماز کا قصر کرنا ۔
حدیث نمبر: 437
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منیٰ میں مسافر کی نماز پڑھی اور سیدنا ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما نے بھی اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے بھی آٹھ برس تک ( یا کہا کہ چھ برس تک ) مسافر کی نماز ہی پڑھی ۔ حفص ( یعنی ابن عاصم ) نے کہا کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما منیٰ میں دو رکعتیں پڑھتے اور اپنے بچھونے پر آ جاتے تو میں نے کہا کہ اے میرے چچا ! کاش آپ فرض کے بعد دو رکعت اور پڑھتے ؟ ( یعنی سنت ) تو انہوں نے کہا کہ اگر مجھے ایسا کرنا ہوتا تو میں اپنے فرض پورے کرتا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 437