حدیث نمبر: 433
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا یعلیٰ بن امیہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے کہا کہ اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے کہ ” کچھ گناہ نہیں اگر تم قصر کرو نماز میں اگر تمہیں خوف ہو کہ کافر لوگ تمہیں ستائیں گے “ ( النساء : 101 ) اور اب تو لوگ امن میں ہو گئے ( یعنی اب قصر جائز ہے یا نہیں ؟ ) تو انہوں نے کہا کہ مجھے بھی یہی تعجب ہوا ، جیسے تمہیں تعجب ہوا تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بات کو پوچھا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ اللہ نے تمہیں صدقہ دیا ہے تو اس کا صدقہ قبول کرو ( یعنی بغیر خوف کے بھی سفر میں قصر کرو ) ۔
حدیث نمبر: 434
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` اللہ تعالیٰ نے تمہارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان پر حضر میں چار رکعتیں مقرر کیں اور سفر میں دو اور خوف میں ایک رکعت ۔