کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: جمعہ کے بعد مسجد میں نماز پڑھنے کا بیان ۔
حدیث نمبر: 423
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب تم جمعہ پڑھ چکو تو چار رکعت پڑھ لو ۔ ایک دوسری روایت میں یہ ہے کہ اگر تمہیں کچھ جلدی ہو تو دو رکعت مسجد میں اور دو رکعت گھر میں لوٹ کر پڑھ لو ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 423