کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: جب کوئی آدمی جمعہ کے دن اس حال میں مسجد میں داخل ہو کہ امام خطبہ دے رہا ہو تو وہ دو رکعت ( تحیۃ المسجد ) پڑھے ۔
حدیث نمبر: 420
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` سلیک غطفانی جمعہ کے دن آئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر بیٹھے تھے ۔ اور سلیک رضی اللہ عنہ بغیر نماز پڑھے بیٹھ گئے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم نے دو رکعت پڑھی ؟ انہوں نے کہا کہ نہیں ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اٹھو اور ان کو پڑھ لو ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 420