حدیث نمبر: 416
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عیدین اور جمعہ میں ” سبح اسم ربک الاعلیٰ “ اور ” ھل اتاک حدیث الغاشیۃ “ پڑھا کرتے تھے ۔ اور جب جمعہ اور عید دونوں ایک دن میں ہوتیں ، تب بھی انہی دونوں سورتوں کو دونوں نمازوں میں پڑھتے تھے ۔