کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے فرمان ( ( واذا راوا تجارً او لھوًا .... ) ) کے بیان میں ۔
حدیث نمبر: 415
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرمایا کرتے تھے ۔ سو ایک بار ملک شام سے ( غلہ لے کر ) ایک قافلہ آیا اور لوگ اس کے پاس دوڑ گئے ، صرف بارہ آدمی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس رہ گئے ۔ اس پر یہ آیت اتری جو سورۃ الجمعہ میں ہے کہ ” جب کوئی تجارت یا کوئی کھیل کی چیز دیکھتے ہیں تو اس طرف دوڑ کر جاتے ہیں اور تجھے کھڑا ہوا چھوڑ جاتے ہیں.... “ پوری آیت ۔