کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: خطبہ میں انگلی سے اشارہ کرنا ۔
حدیث نمبر: 414
ابوعبداللہ آصف
´حصین سے روایت ہے کہ` عمارہ بن رؤیبہ رضی اللہ عنہ نے مروان کے بیٹے بشر کو ممبر پر دیکھا کہ وہ دونوں ہاتھ ( خطبہ کے دوران اشارہ کے لئے ) اٹھائے ہوئے تھا ۔ تو کہا کہ اللہ ان دونوں ہاتھوں کو خراب کرے ، میں نے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ اس سے زیادہ نہ کرتے تھے اور انگشت شہادت سے اشارہ کیا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 414