حدیث نمبر: 412
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس خطبہ پڑھا اور اس نے کہا کہ ” جس نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی اس نے راہ پائی ، اور جس نے ان دونوں کی نافرمانی کی وہ گمراہ ہوا “ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تو کیا برا خطیب ہے ۔ یوں کہو کہ ” جس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی وہ گمراہ ہو گیا “ ۔