کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: خطبہ مختصر کرنا ۔
حدیث نمبر: 411
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابووائل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے ہم پر خطبہ پڑھا اور بہت مختصر پڑھا اور نہایت بلیغ ۔ پھر جب وہ منبر سے اترے تو ہم نے کہا کہ اے ابوالیقظان ! تم نے بہت بلیغ خطبہ پڑھا اور نہایت مختصر کہا ۔ اگر آپ اس خطبہ کو ذرا طویل کرتے تو بہتر ہوتا ۔ تب سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے ، کہ آدمی کا نماز کو لمبا کرنا اور خطبہ کو مختصر کرنا اس کے سمجھ دار ہونے کی نشانی ہے ، سو تم نماز کو لمبا کیا کرو اور خطبہ کو چھوٹا ۔ اور بعض بیان جادو ہوتا ہے ( یعنی تاثیر رکھتا ہے )
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 411