حدیث نمبر: 400
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ان دنوں میں سے بہتر دن ، جن میں سورج نکلتا ہے ، جمعہ کا دن ہے ۔ اسی دن آدم علیہ السلام پیدا ہوئے اور اسی دن جنت میں داخل کئے گئے اور اسی دن وہاں سے نکالے گئے ۔ اور قیامت بھی اسی جمعہ کے دن قائم ہو گئی ۔