کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: نقش و نگار والے کپڑے میں نماز پڑھنا ۔
حدیث نمبر: 232
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک نقش و نگار والی چادر اوڑھ کر نماز پڑھنے کے لئے کھڑے ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے نشانوں کی طرف دیکھنے لگے ۔ جب نماز پڑھ چکے تو فرمایا کہ اس چادر کو ابوجہم بن حذیفہ کے پاس لے جاؤ اور ان کی چادر ( جو کہ بغیر نقش و نگار کے تھی ) مجھے لا دو کیونکہ اس چادر نے مجھے ابھی نماز میں غافل کر دیا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 232