حدیث نمبر: 230
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کیا ایک کپڑے میں نماز درست ہے ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تم میں سے ہر شخص کے پاس دو دو کپڑے ہیں ؟
حدیث نمبر: 231
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ام المؤمنین ام سلمہ کے گھر ایک کپڑا لپیٹے ہوئے نماز پڑھ رہے تھے اور اس کے دونوں کنارے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مونڈھوں پر تھے ۔