کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: عشاء کا وقت اور اس میں تاخیر کرنے کا بیان ۔
حدیث نمبر: 224
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز عشاء میں دیر کی ، یہاں تک کہ رات کا بڑا حصہ گزر گیا اور مسجد میں جو لوگ تھے سو گئے ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نکلے ، نماز پڑھی اور فرمایا کہ اگر مجھے یہ خیال نہ ہوتا کہ میں اپنی امت پر مشقت ڈال دوں گا ، اس کا وقت یہی ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 224