حدیث نمبر: 217
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما نے کہا کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز عصر سے مشرکوں نے روک دیا ، یہاں تک کہ سورج سرخ یا زرد ہو گیا پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ انہوں نے ہمیں نماز عصر ، نماز وسطیٰ سے روک دیا ہے ، اللہ ان کے پیٹوں اور قبروں کو آگ سے بھر دے ۔ ( یا کہا : حشا اﷲ اجوافہم و قبورھم ناراً )