حدیث نمبر: 215
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوبصرہ غفاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے ساتھ عصر کی نماز ( مقام ) مخمص میں پڑھی اور فرمایا کہ یہ نماز تم سے پہلوں کے سامنے پیش کی گئی اور انہوں نے اس کو ضائع کیا ۔ پھر جو اس کی حفاظت کرے ، اس کو دوگنا ثواب ہو گا اور اس کے بعد کوئی نماز نہیں جب تک کہ شاہد نہ نکلے ۔ اور شاہد سے مراد ستارہ ہے ( کہ ستارہ نکل آئے ) ۔