کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: سخت گرمی میں ظہر کی نماز کو ٹھنڈا کر کے پڑھنا ۔
حدیث نمبر: 212
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مؤذن نے ظہر کی اذان کہنے کا ارادہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ذرا ٹھنڈا ہونے دو ، ذرا ٹھنڈا ہونے دو یا فرمایا کہ ذرا انتظار کرو ذرا انتظار کرو ۔ اور فرمایا کہ گرمی کی شدت جہنم کی بھاپ سے ہے ۔ پھر جب گرمی شدت کی ہو تو نماز کو ٹھنڈے وقت ادا کرو ۔ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ یہاں تک انتظار کیا کہ ہم نے ٹیلوں کے سائے دیکھ لئے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 212