حدیث نمبر: 211
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا خباب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ( جھلسا دینے والی ) سخت گرمی کی ، شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبول نہ فرمائی ۔ زہیر نے کہا کہ میں نے ابواسحاق سے پوچھا کہ ظہر کی نماز کی شکایت کی تھی ؟ انہوں نے کہا ہاں میں نے کہا کہ اول وقت نماز ادا کرنے کی ؟ انہوں نے کہا ہاں ۔ ( یعنی کچھ تاخیر کرنے کا مطالبہ کیا تھا جو کہ ابتداء میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبول نہ فرمایا اور بعد میں اس کی اجازت دے دی ، جیسے اگلی حدیث میں ہے ) ۔