کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: سورج طلوع ہوتے وقت اور غروب ہوتے وقت نماز پڑھنا منع ہے ۔
حدیث نمبر: 210
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کے بعد کی دو رکعتیں کبھی نہیں چھوڑیں ۔ راوی کہتا ہے کہ ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : خاص کر اپنی نمازوں کو طلوع اور غروب آفتاب کے وقت پڑھنے کی عادت مت کرو کہ ہمیشہ اسی وقت ادا کیا کرو ۔ ( یعنی فجر اور عصر تاخیر سے نہیں بلکہ اول وقت میں پڑھو ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 210