کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: پانچ نمازیں درمیانی وقفے کے گناہوں کا کفارہ بنتی ہیں ۔
حدیث نمبر: 203
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : پانچوں نمازیں اور جمعہ ، جمعہ تک بیچ کے گناہوں کا کفارہ ہیں جب تک کبیرہ گناہ نہ کرے اور ایک روایت میں ہے کہ رمضان ، رمضان تک کفارہ ہے ان گناہوں کا جو اس کے بیچ میں ہوں ، جب تک کبیرہ گناہ نہ کرے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 203