کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: ( ابتداء میں ) دو دو رکعت نماز کی فرضیت کا بیان ۔
حدیث نمبر: 202
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` نماز حضر میں بھی اور سفر میں بھی دو دو رکعت فرض کی گئی تھی ، پھر سفر کی نماز تو ویسی ہی رہی اور حضر کی نماز بڑھا دی گئی ۔ زہری ( راوی ) نے کہا کہ میں نے عروہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سفر میں پوری نماز کیوں پڑھتی تھیں ؟ ( یعنی ان کے نزدیک تو دو ہی رکعت فرض تھیں ) تب انہوں نے کہا کہ ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے وہی تاویل کی جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کی تھی ( یعنی سفر میں قصر کرنا رخصت ہے اور پوری پڑھنا جائز ہے ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 202