حدیث نمبر: 198
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جب تم مؤذن کی اذان سنو تو وہی کہو جو مؤذن کہتا ہے ، پھر مجھ پر درود پڑھو کیونکہ جو کوئی مجھ پر درود پڑھتا ہے ، اللہ تعالیٰ اس پر اپنی دس رحمتیں نازل فرماتا ہے ۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ سے میرے لئے وسیلہ مانگو ۔ اور وسیلہ جنت میں ایک مقام ہے جو اللہ کے بندوں میں سے ایک بندہ کو دیا جائے گا اور مجھے امید ہے کہ وہ بندہ میں ہی ہوں گا ۔ اور جو کوئی میرے لئے وسیلہ ( مقام محمود یعنی جنت کا ایک محل ) طلب کرے گا تو اس کے لئے میری شفاعت واجب ہو جائے گی ۔