کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: کپڑے سے منی کا دھونا ۔
حدیث نمبر: 188
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن شہاب خولانی بیان کرتے ہیں کہ` میں ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے ہاں مہمان ٹھہرا ۔ مجھے اپنے کپڑوں میں احتلام ہو گیا ، تو میں نے ان کو پانی میں ڈبو دیا ۔ عائشہ رضی اللہ عنہا کی لونڈی نے مجھے دیکھ لیا ، تو اس نے انہیں جا کر بتایا ۔ ام المؤمنین نے میری طرف پیغام بھیجا کہ تم نے ایسا کیوں کیا ہے ؟ میں نے کہا کہ خواب میں میں نے وہ دیکھا ہے جو سونے والا دیکھتا ہے ( یعنی احتلام ) ۔ ام المؤمنین نے کہا کہ کپڑوں میں تم نے ( منی کا ) کچھ اثر دیکھا ؟ میں نے کہا نہیں ۔ انہوں نے فرمایا کہ اگر کپڑوں میں تو کچھ دیکھتا تو بھی اس کا دھونا ہی کافی تھا ۔ میں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے سے خشک منی کو اپنے ناخنوں سے کھرچ دیا کرتی تھی ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 188