کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: مونچھیں کتراؤ اور داڑھی بڑھاؤ ۔
حدیث نمبر: 184
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ( تمام اقوال و افعال میں ) مشرکوں کے خلاف ( کرو ) مونچھوں کو کترواؤ اور داڑھیوں کو پورا رکھو ( یعنی داڑھیوں کو چھوڑ دو اور ان میں کانٹ چھانٹ نہ کرو ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 184
حدیث نمبر: 185
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ہمارے لئے مونچھ کترنے ، ناخن کاٹنے ، بغل کے بال نوچنے اور زیر ناف بال مونڈنے کی میعاد مقرر ہوئی کہ ان کو چالیس دن سے زیادہ تک نہ چھوڑیں ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 185