کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: دس چیزیں فطرت میں سے ہیں ۔
حدیث نمبر: 182
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ طیبہ طاہرہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : دس باتیں پیدائشی سنت ہیں ۔ 1 : مونچھیں کترنا ۔ 2 : داڑھی چھوڑ دینا ۔ 3 : مسواک کرنا ۔ 4 : ناک میں پانی ڈالنا ۔ 5 : ناخن کاٹنا ۔ 6 : پوروں کا دھونا ( کانوں کے اندر اور ناک اور بغل اور رانوں کا دھونا ) 7 : بغل کے بال اکھیڑنا ۔ 8 : زیر ناف بال لینا ۔ 9 : پانی سے استنجاء کرنا ( یا شرمگاہ پر وضو کے بعد تھوڑا سا پانی چھڑک لینا ) ۔ مصعب نے کہا کہ میں دسویں بات بھول گیا ۔ شاید کلی کرنا ہو ۔ وکیع رحمہ اللہ نے کہا : انتقاص المآء ( جو حدیث میں وارد ہے ) اس سے استنجاء مراد ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 182