کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: پانچ چیزیں فطرت میں سے ہیں ۔
حدیث نمبر: 181
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : فطرت پانچ ہیں یا پانچ چیزیں فطرت سے ہیں ۔ 1 ۔ ختنہ کرنا ۔ 2 ۔ زیر ناف بال مونڈنا ۔ 3 ۔ ناخن کاٹنا ۔ 4 ۔ بغل کے بال اکھیڑنا ۔ 5 ۔ مونچھیں کترانا ( کترنا ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 181