کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: حائضہ عورت نماز کی قضاء نہیں دے گی البتہ روزے کی قضاء دے گی ۔
حدیث نمبر: 180
ابوعبداللہ آصف
´سیدہ معاذہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` میں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ کیا وجہ ہے کہ حائضہ عورت روزوں کی قضاء کرتی ہے اور نماز کی قضاء نہیں کرتی ؟ تو انہوں نے کہا کہ تو حروریہ تو نہیں ؟ میں نے کہا کہ نہیں میں تو پوچھتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم عورتوں کو حیض آتا تھا تو روزوں کی قضاء کا حکم ہوتا تھا اور نماز کی قضاء کا حکم نہیں دیا جاتا تھا ۔ ( کتنا عمدہ جواب دیا کہ دین تو اللہ اور رسول کے حکم کا نام ہے جس کا حکم دیا ، کر لیا اور جس کا حکم نہیں دیا ، نہیں کیا ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 180