کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: حائضہ عورت کے ساتھ ایک ہی برتن میں پینا ۔
حدیث نمبر: 178
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میں پانی پیتی تھی ، پھر پی کر برتن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیتی ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسی جگہ منہ رکھتے جہاں میں نے منہ رکھ کر پیا تھا اور پانی پیتے ، حالانکہ میں حائضہ ہوتی اور میں ہڈی نوچتی ، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دے دیتی ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسی جگہ منہ لگاتے جہاں میں نے لگایا تھا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 178