حدیث نمبر: 176
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چادر میں لیٹی ہوئی تھی کہ اچانک میں حائضہ ہو گئی ۔ میں کھسک گئی اور اپنے حیض کے کپڑے اٹھا لئے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تجھے حیض آیا ؟ میں نے کہا کہ ہاں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا ، پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اسی چادر میں لیٹی ۔ راویہ حدیث ( زینب ) نے کہا کہ ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دونوں ایک ہی برتن سے غسل جنابت کیا کرتے تھے ۔