کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: حائضہ عورت کا آدمی کے سر کو دھونا اور کنگھی کرنا ۔
حدیث نمبر: 174
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میں ( جب اعتکاف میں ہوتی ) حاجت کے لئے گھر میں جاتی اور چلتے چلتے جو کوئی گھر میں بیمار ہوتا تو اس کو بھی پوچھ لیتی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں رہ کر اپنا سر میری طرف ڈال دیتے اور میں اس میں کنگھی کر دیتی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب اعتکاف میں ہوتے تو گھر میں نہ جاتے مگر حاجت کے لئے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 174