کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: مومن نجس نہیں ہوتا ۔
حدیث نمبر: 168
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مدینہ کے ایک راستے میں ملے اور وہ جنبی تھے ، تو کھسک گئے اور جا کر غسل کیا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں گم پایا ، جب وہ آئے تو پوچھا کہ کہاں تھے ؟ انہوں نے کہا کہ یا رسول اللہ ! جس وقت آپ مجھ سے ملے میں جنبی تھا ، میں نے غسل کئے بغیر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھنا ناپسند کیا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سبحان اللہ ! مومن کہیں نجس ہوتا ہے ؟
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 168