کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: سلام کا جواب دینے کے لئے تیمم کرنا ۔
حدیث نمبر: 167
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عمیر مولیٰ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` میں اور عبدالرحمن بن یسار جو ام المؤمنین نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی میمونہ رضی اللہ عنہا کے مولیٰ تھے ابوالجہم بن حارث کے پاس گئے ۔ ابوالجہم نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بئر جمل ( مدینہ کے قریب ایک مقام ہے ) کی طرف سے آئے ، راہ میں ایک شخص ملا ، اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب نہیں دیا یہاں تک کہ ایک دیوار کے پاس آئے اور منہ اور دونوں ہاتھوں پر مسح کیا اور پھر سلام کا جواب دیا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 167