کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: جنبی ، غسل کرنے سے پہلے سو سکتا ہے ۔
حدیث نمبر: 163
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن ابی قیس سے روایت ہے کہ` میں نے ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وتر کے بارے میں پوچھا پھر حدیث ( وتر کے متعلق ) بیان کی ۔ میں نے کہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم جنابت میں کیا کیا کرتے تھے ؟ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سونے سے پہلے غسل کرتے تھے یا غسل سے پہلے سو جاتے تھے ؟ انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دونوں طرح کرتے تھے ، کبھی غسل کر لیتے ، پھر سوتے اور کبھی وضو کر کے سو رہتے ۔ میں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے جس نے اس امر میں گنجائش رکھی ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 163