کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: میاں بیوی کا ایک ہی برتن سے غسل جنابت کرنا ۔
حدیث نمبر: 161
ابوعبداللہ آصف
´سیدہ معاذہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی برتن سے غسل کرتے تھے ، جو میرے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان میں ہوتا تھا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جلدی جلدی پانی لیتے ، یہاں تک کہ میں کہتی کہ تھوڑا پانی میرے لئے چھوڑ دو ( سیدہ معاذہ ) راویہ حدیث کہتی ہیں : اور دونوں جنابت سے ہوتے تھے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 161