کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: اس آدمی کا بیان جسے نماز میں ( ہوا نکلنے ) کا خیال آئے ۔
حدیث نمبر: 150
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کسی کو ( دوران نماز ) اپنے پیٹ میں خلش معلوم ہو ، پھر اس کو شک ہو کہ ( پیٹ سے ) کچھ نکلا یا نہیں یعنی ہوا خارج ہوئی یا نہیں تو مسجد سے نہ نکلے ، جب تک کہ آواز نہ سنے یا بو نہ سونگھے ( یعنی حدث ہونے کا یقین نہ ہو ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 150