کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: آگ سے پکی ہوئی چیز سے وضو کا حکم منسوخ ہے ۔
حدیث نمبر: 148
ابوعبداللہ آصف
´جعفر بن عمرو بن امیہ الضمری اپنے والد سیدنا عمرو بن امیہ الضمری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ` انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ ایک بکری کا شانہ چھری سے کاٹ کر کھا رہے تھے ۔ اتنے میں نماز کے لئے بلائے گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چھری رکھ دی اور نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 148
حدیث نمبر: 149
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ پیا ۔ پھر پانی منگوایا اور کلی کی اور فرمایا کہ دودھ سے منہ چکنا ہو جاتا ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 149