کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: ہر اس چیز سے وضو کرنا جس کو آگ نے چھوا ہو ۔
حدیث نمبر: 147
ابوعبداللہ آصف
´عمر بن عبدالعزیز سے روایت ہے کہ` عبداللہ بن ابراہیم بن قارظ نے انہیں اس بات کی خبر دی کہ انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو مسجد میں وضو کرتے ہوئے دیکھا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پنیر کے ٹکڑے کھائے ہیں اس لئے وضو کرتا ہوں ، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ اس چیز کے کھانے سے وضو کرو جو آگ پر پکی ہو ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 147