کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کرنا ۔
حدیث نمبر: 146
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کیا میں بکری کا گوشت کھا کر وضو کروں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ چاہے تو کر اور چاہے تو نہ کر ۔ پھر اس نے پوچھا کہ اونٹ کا گوشت کھا کر وضو کروں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں ! اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو کر ۔ اس نے کہا کہ کیا بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں ۔ اس نے کہا کہ اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑھوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نہیں
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 146