کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: بیٹھنے والے کی نیند وضو نہیں توڑتی ۔
حدیث نمبر: 145
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ( ایک مرتبہ ) نماز کے لئے اقامت کہی گئی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک آدمی سے سرگوشی کر ر فرما رہے تھے ۔ عبدالوارث کی حدیث کے الفاظ ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک آدمی سے سرگوشی کر رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لئے کھڑے نہیں ہوئے حتیٰ کہ قوم ( بیٹھی بیٹھی ) سو گئی ۔ اور شعبہ کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سرگوشی میں مصروف رہے یہاں تک کہ صحابہ ( بیٹھے بیٹھے ) سو گئے ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم آئے اور انہیں نماز پڑھائی ( نیا وضو بنانے کا حکم نہیں دیا ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 145