کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: مذی کو دھونا اور اس کی وجہ سے وضو کرنا ۔
حدیث نمبر: 144
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں زیادہ مذی والا آدمی تھا اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھنے میں شرم کی کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی میرے نکاح میں تھیں ، تو میں نے سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ سے ( پوچھنے کو ) کہا ، انہوں نے پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنی شرمگاہ کو دھو ڈالے اور وضو کرے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 144