حدیث نمبر: 142
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے دن ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھیں اور موزوں پر مسح کیا ۔ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے کہا کہ یا رسول اللہ ! آپ نے آج وہ کام کیا جو کبھی نہیں کیا تھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے قصداً ایسا کیا ہے ۔