کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: موزوں پر مسح کرنے کی مدت کا بیان ۔
حدیث نمبر: 139
ابوعبداللہ آصف
´شریح بن ہانی سے روایت ہے کہ` میں ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس ، ان سے موزوں پر مسح کے بارے میں پوچھنے آیا تو انہوں نے کہا کہ تم ابوطالب کے بیٹے ( یعنی علی رضی اللہ عنہ ) سے پوچھو ( اس لئے کہ ) وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کیا کرتے تھے ۔ ہم نے ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسافر کیلئے مسح کی مدت تین دن تین رات مقرر فرمائی اور مقیم کیلئے ایک دن رات ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 139