کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: مجبوری میں ( بھی ) کامل وضو کرنے کی فضیلت ۔
حدیث نمبر: 132
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کیا میں تمہیں وہ باتیں نہ بتلاؤں کہ جن سے گناہ مٹ جائیں ( یعنی معاف ہو جائیں یا لکھنے والوں کے دفتر سے مٹ جائیں ) اور ( جنت میں ) درجے بلند ہوں ؟ لوگوں نے کہا کہ کیوں نہیں یا رسول اللہ ! بتلائیے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وضو کا پورا ( اچھی طرح ) کرنا سختی میں ( جیسے سردی کی شدت میں یا بیماری میں ) اور مسجدوں کی طرف قدموں کا بہت زیادہ ہونا ( اس طرح کہ گھر مسجد سے دور ہو اور باربار جائے ) اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا ۔ یہی رباط ہے ( یعنی نفس کا روکنا عبادت کے لئے ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 132