کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: وضو کے وقت مسواک کرنا ۔
حدیث نمبر: 122
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` وہ ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس رہے تو پچھلی رات کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے اور باہر نکل کر آسمان کی طرف دیکھا ۔ پھر یہ آیت پڑھی جو سورۃ آل عمران میں ہے ( ( انّ فی خلق السّموات والارض واختلاف الیل .... ) ) سے ( ( فقنا عذاب النّار ) ) تک ۔ پھر لوٹ کر اندر آئے اور مسواک کی اور وضو کیا اور کھڑے ہو کر نماز پڑھی ۔ پھر لیٹ گئے پھر اٹھے اور باہر نکلے اور آسمان کی طرف دیکھا اور یہی آیت پڑھی ۔ پھر لوٹ کر اندر آئے اور مسواک کی اور وضو کیا اور پھر کھڑے ہو کر نماز پڑھی ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 122
حدیث نمبر: 123
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ طیبہ طاہرہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب گھر میں آتے تو پہلے مسواک کرتے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 123