کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: جب کتا تمہارے برتن میں منہ ڈال دے تو اس برتن کو سات مرتبہ دھونا چاہیئے ۔
حدیث نمبر: 119
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتوں کو مار ڈالنے کا حکم کیا ۔ پھر فرمایا کہ ان لوگوں اور کتوں کا کیا حال ہے ؟ پھر شکار کے لئے اور مویشیوں کی حفاظت کے لئے کتا پالنے کی اجازت دی ( یعنی بکریوں کی حفاظت کے لئے ) اور فرمایا کہ جب کتا برتن میں منہ ڈال کر پئے تو اس کو سات بار دھوؤ اور آٹھویں بار مٹی سے مانجھو ۔ اور یحییٰ بن سعید کی روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شکار ، بکریوں اور کھیتی کی حفاظت کے لئے کتے کی اجازت دی ۔