کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: پیشاب یا پاخانے سے فارغ ہو کر پانی سے استنجاء کرنا ۔
حدیث نمبر: 114
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک باغ کے اندر گئے اور آپ کے پیچھے ایک لڑکا گیا ، اس کے پاس ایک لوٹا تھا ، وہ لڑکا ہم میں سب سے چھوٹا تھا ۔ اس نے لوٹا ایک بیری کے پاس رکھ دیا اور پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی حاجت سے فارغ ہوئے اور پانی سے استنجاء کر کے باہر نکلے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 114