کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: پانی میں پیشاب کرنے کی ممانعت کہ پھر اس سے غسل بھی کیا جائے ۔
حدیث نمبر: 111
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی ٹھہرے ہوئے پانی میں پیشاب نہ کرے ( اور یہ بھی نہ کرے کہ پیشاب کر کے ) پھر اسی پانی سے غسل کرے ۔ ایک اور روایت میں ہے کہ تو ایسا مت کر کہ تھمے ہوئے پانی میں پیشاب کرے جو بہتا نہیں ہے اور پھر اسی پانی سے غسل کرے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 111