کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: بنے ہوئے بیت الخلاء میں اس بات کی رخصت ۔
حدیث نمبر: 110
ابوعبداللہ آصف
´واسع بن حبان کہتے ہیں کہ` میں مسجد میں نماز پڑھ رہا تھا اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اپنی پیٹھ قبلہ کی طرف لگائے ہوئے بیٹھے تھے ۔ جب میں نماز پڑھ چکا تو ایک طرف سے ان کے پاس مڑا ۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ جب حاجت کو بیٹھو تو قبلہ اور بیت المقدس کی طرف منہ نہ کرو ۔ ( ایک دفعہ جب ) میں چھت پر چڑھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دو اینٹوں پر قضاء حاجت کے لئے بیت المقدس کی طرف منہ کئے ہوئے بیٹھے دیکھا ( یعنی جب بیت المقدس کی طرف منہ ہو گا تو قبلہ کی طرف پیٹھ ہو گی ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 110