کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: پاخانہ یا پیشاب کرتے وقت قبلہ کی طرف منہ نہ کیا جائے ۔
حدیث نمبر: 109
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب تم پاخانے کو جاؤ تو پیشاب یا پاخانہ کرنے میں قبلہ کی طرف منہ نہ کرو نہ پیٹھ کرو ، بلکہ مشرق یا مغرب کی طرف منہ کرو ۔ ( اس سے مراد ان علاقوں کے لوگ ہیں جن کا قبلہ شمال یا جنوب کی سمت ہو ۔ جنکی سمت قبلہ مشرق یا مغرب میں ہے ، وہ مشرق یا مغرب کی بجائے شمال یا جنوب کی منہ کریں گے ) سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ نے کہا کہ پھر ہم شام کے ملک میں آئے اور دیکھا تو لیٹرینیں ( بیت الخلاء ) قبلہ کی طرف بنی ہوئی ہیں ، ہم ان پر سے منہ پھیر لیتے تھے اور اللہ تعالیٰ سے استغفار کرتے تھے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 109