کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: راستہ میں اور سایہ میں پاخانہ پھرنے کی ممانعت ۔
حدیث نمبر: 106
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم لعنت کے دو کاموں سے بچو ( یعنی جن کی وجہ سے لوگ تم پر لعنت کریں ) لوگوں نے کہا کہ وہ لعنت کے دو کام کون سے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک تو راہ میں ( جہاں سے لوگ آتے جاتے ہوں ) پاخانہ کرنا اور دوسری سایہ دار جگہ ( جہاں لوگ بیٹھ کر آرام کر لیتے ہوں ) پاخانہ کرنا ( ان دونوں کاموں سے لوگوں کو تکلیف ہو گی اور وہ برا کہیں گے لعنت کریں گے ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 106